نئی دہلی،8مارچ(ایجنسی) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ مجموعی طور سے ترقی یافتہ سما ج میں جنسی تفریق کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
مسٹر مکھرجی آج راشٹرپتی بھون میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقد
ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر مسٹر مکھرجی نے ناری شکتی پرسکار سے نوازی جانے والی خواتین اور تنظیموں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں اور تنظیموں نے نہ صرف یہ چیلنجوں کا سامنا کیا ہے بلکہ سماج کی ان تمناؤ ں کی تکمیل کے میدان میں خصوصی حیثیت حاصل کی ہے۔